مہر خبررساں ایجنسی نے آکسیوس کے حوالے سے کہا ہے کہ ذرائع کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی حکومت کے مظالم کے خلاف امریکی یونیورسٹی طلباء اور اساتذہ کے احتجاجی مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف ریاستوں میں یونیورسٹی طلباء کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق امریکی پولیس نے 600 کے قریب طلباء کو گرفتار کرلیا ہے۔
15 امریکی یونیورسٹیوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران صہیونی حکومت کے خلاف طلباء اور اساتذہ نے کھل کر احتجاج کیا ہے اسی وجہ سے امریکی ریاستی حکام نے پولیس کو طلباء اور اساتذہ کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے۔
امریکی اساتذہ اور طلباء امریکی سرمایہ داروں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون بند کریں تاکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ رک جائے۔
مظاہرین غزہ میں فوری جنگ بندی کی بھی اپیل کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ